چیف جسٹس کی گاڑی کو رشکئی کے قریب حادثہ

SAMAA | - Posted: Mar 12, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 12, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فائل فوٹو

چیف جسٹس پاکستان کی گاڑی کو خیبر پختونخوا کے علاقے رشکئی کے قریب حادثہ پیش آیا، تاہم چیف جسٹس حادثے میں محفوظ رہے ہیں۔

ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد کوہاٹ میں جسٹس یحییٰ آفریدی کے والد کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ راستے میں قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں چیف جسٹس اور ان کی گاڑی محفوظ رہی۔

حادثے کے بعد چیف جسٹس گلزار احمد واپس اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی کے والد گزشتہ روز 11 مارچ کو انتقال کرگئے تھے۔ عمر خان آفریدی کی نماز جنازہ آج بروز جمعہ بابری بانڈہ کوہاٹ میں ادا کی گئی ہے۔

عمرخان آفریدی سابق چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا اور دیگر اہم عہدوں پر رہ چکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube