Thursday, June 17, 2021  | 6 ZUL-QAADAH, 1442

حق پر ہیں اور جیت بھی ہماری ہوگی،رانا ثنااللہ

SAMAA | - Posted: Mar 12, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 12, 2021 | Last Updated: 3 months ago

سب جانتے ہیں کہ 2018 کے انتخابات میں کیا ہوا ہے

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حق پر ہے اور جیت بھی حق پر ہے۔حکومت غلط ہے اور ان کی جیت بھی غلط ہوگی۔ سب جانتے ہیں کہ 2018 کے انتخابات میں کیا ہوا ہے۔

سماء کےپروگرام نیا دن میں جمعہ کی صبح بات کرتےہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جن نمبرز سے اپوزیشن کے سینیٹرز کو کالز موصول ہوئی ان کی نشان دہی نہیں ہوسکتی اور ان کی کوئی شناخت نہیں ہوتی۔ان کالز میں گفتگو یہ ہوتی ہے کہ جو کام کہا جارہا ہے وہ کریں۔ ایسے سینیٹرز کے نام ظاہر کرنے کے لیے پارٹی قیادت فیصلہ کرے گی۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کسی بھی اتحاد میں انفرادی سوچ نہیں ہوتی۔ یوسف رضا گیلانی چئیرمین سینیٹ کے لیے مناسب امیدوار ہیں۔لوگوں کے ساتھ ان کا ذاتی تعلق اور واسطہ ہے۔مسلم لیگ ن نے کوئی فائدہ یا نقصان نہیں دیکھا اور اتحاد میں شامل ہیں۔

انھوں نے کہا کہ حکومت کی ہوا نکل چکی اور پاؤں اکھڑ چکے ہیں۔ حکومت کے 16 لوگوں نے ان کے خلاف ووٹ دیا تھا اور انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ لوگ بکے اور بے ضمیر ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube