Saturday, January 22, 2022  | 18 Jamadilakhir, 1443

لومیرج کے اگلے روز دولہا نے دلہن کو قتل کردیا

SAMAA | - Posted: Mar 11, 2021 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 11, 2021 | Last Updated: 11 months ago

فیصل آباد میں پسند کی شادی کرنیوالے دولہا نے ولیمے والے دن اپنی دلہن کو قتل کردیا، قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے 66 دھاندرہ میں دولہے نے ولیمے کے روز جھگڑا ہونے پر اپنی بیوی کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا۔ دونوں کی شادی پسند کی تھی اور نکاح ایک روز قبل ہوا تھا۔

مقتولہ کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کا نکاح ملزم کی پھوپھی کے گھر  ہوا تھا تاہم نکاح خواں نے ان سے اجازت لے کر ہی نکاح پڑھوایا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے سر پر ہاتھ رکھ کر اپنی بیٹی کو پیار دیا تھا لیکن پھر اطلاع ملی کہ ان کی بچی کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منقتل کردی گئی جبکہ تھانہ ٹھیکریوالہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش شروع کردی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube