Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

سینٹ الیکشن جیتنےکیلیے تیار ہیں، شبلی فراز

SAMAA | - Posted: Mar 11, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 11, 2021 | Last Updated: 7 months ago

اپوزیشن کی ہرچال پر نظر رکھ رہے ہیں

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ سینٹ میں الیکشن کل جیتنے کیلیے بلکل تیار ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز اور فردوس عاشق اعوان نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دنوں میں اپنے اقدامات سے عوام کو آگاہ کرینگے۔ ہم نے کام بہت کیے ہیں لیکن عوام تک نہ پہنچاسکے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا لانگ مارچ بھی لاہورجلسے کی طرح ناکام ہوگا، عوام انکی کرپشن بچانے کیلئےنہیں نکلیں گے۔

اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے متعلق افواہیں چل رہی ہیں تاہم کور کمیٹی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پراعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اتحادیوں کی طاقت سے کل کا الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اس وقت دباؤ کا شکار ہیں انہیں سمجھ نہیں آرہا ہے کیا کریں۔ حکومت اپوزیشن کی ہرچال پر نظر رکھے ہوئے ہے، قانون کو ہاتھ میں لیا گیا تو حالات کے مطابق ری ایکش ہوگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube