Thursday, June 17, 2021  | 6 ZUL-QAADAH, 1442

وزیراعظم نے ’’کوئی بھوکا نہ سوئے‘‘ پروگرام کا افتتاح کردیا

SAMAA | - Posted: Mar 10, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 10, 2021 | Last Updated: 3 months ago

پروگرام ملک کو فلاحی ریاست بنانے کا آغاز ہے، وزیراعظم

وزيراعظم عمران خان نے ’’کوئی بھوکا نہ سوئے‘‘ پروگرام کا آغاز کرديا، جس کے تحت موبائل گاڑياں غريب بستيوں ميں کھانا فراہم کريں گی۔ وزير اعظم نے گاڑيوں اور کھانے کے معيار کا جائزہ ليا، مستحق افراد ميں کھانا بھی تقسيم کيا۔ عمران خان نے کہا کہ پروگرام ملک کو فلاحی رياست بنانے کا آغاز ہے۔

غريبوں کی فلاح کیلئے حکومت کا بڑا اقدام، وزیراعظم عمران خان نے ’’کوئی بھوکا نہ سوئے‘‘ پروگرام کا آغاز کرديا گيا۔

اسلام آباد ميں وزيراعظم عمران خان نے پروگرام کیلئے تيار کئے گئے موبائل ٹرک کا جائزہ ليا، کھانے کا معيار چيک کيا اور غريبوں ميں خود کھانا بھی تقسيم کيا۔

[caption id="attachment_2213724" align="alignnone" width="845"] فوٹو : پی آئی ڈی[/caption]

وزيراعظم کا کہنا تھا اقدام ملک کو فلاحی رياست بنانے کا آغاز ہے، سارے پاکستان ميں ہمارے يہ ٹرک پھريں گے، خاص طور پر وہاں، جہاں غريبوں کی بستياں ہيں۔

عمران خان نے کہا جون سے غريبوں کیلئے سبسڈی کا بڑا پروگرام شروع کيا جائے گا، 3 کروڑ خاندانوں کو براہ راست سبسڈی ديں گے، ان کے اکاؤنٹ ميں پيسہ بھیجيں گے تاکہ جب گھی، آٹا مہنگا ہو تو گھروں ميں ڈائريکٹ پيسہ پہنچے۔

وزيراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کسانوں کو بھی کھاد پر براہ راست سبسڈی دی جائے گی، پروگرام کا بنیادی کام 70 فيصد مکمل ہوچکا ہے۔

WhatsApp FaceBook

One Comment

  1. Asim khan  March 11, 2021 6:23 am/ Reply

    اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube