Tuesday, June 22, 2021  | 11 ZUL-QAADAH, 1442

اورنگی اور گجرنالے کے اطراف مکانات کی لیز منسوخ کرنیکافیصلہ

SAMAA | - Posted: Mar 10, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 10, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فوٹو: آن لائن

کراچی میں برساتی نالوں کے راستے میں آنیوالے تمام رہائشی و کمرشل پلاٹس کی لیز منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ڈائریکٹر کے ایم سی انسداد تجاوزات نے ایڈمنسٹریٹر کراچی سے درخواست کردی۔

ڈائریکٹر انسداد تجاوزات کے ایم سی کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹاؤن اور گجر نالوں پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے راستوں میں آنیوالے لیز پلاٹس منسوخ کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: گجر نالے پر قائم ’غیرپختہ تجاوزات‘ کا خاتمہ کردیا گیا

کراچی میونسپل کارپوریشن نے 18 فروری سے گجر نالے کے اطراف غیر پختہ تجاوزات کے خاتمے کا آغاز کیا تھا، جس کی تکمیل کے بعد اب پختہ تعمیرات مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

گجر نالے سے پختہ تجاوزات کے خاتمے کا آغاز نیوکراچی پر زیرو پوائنٹ سے کیا گیا، نالے کے دونوں اطراف سے اب تک ڈھائی کلو میٹر حصہ تجاوزات سے پاک کرکے ایف ڈبلیو او کے سپرد کیا جاچکا ہے۔

مزید جانیے: گجرنالہ آپریشن، 450 پختہ تعمیرات مسمار، 600میٹر علاقہ کلیئر

ڈائریکٹر انسداد تجاوزات کے ایم سی بشیر صدیقی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت برساتی نالوں کے اطراف تجاوزات ختم کی جارہی ہیں، لیز پلاٹوں کی وجہ سے آپریشن میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گجر نالے کے اطراف سے تجاوزات کے زمرے میں آنیوالے تقریباً 4 ہزار 300 گھر جزوی و مکمل مسمار کئے جائیں گے، نالہ تقریباً 13 کلو میٹر طویل ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube