روہڑی ٹرین حادثہ: غفلت پر 5 ریلوے افسران معطل

SAMAA | - Posted: Mar 10, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 10, 2021 | Last Updated: 5 months ago

فوٹو : آن لائن

پاکستان ریلویز نے 6 مارچ کو روہڑی کے مقام پر ہونیوالے ٹرین حادثے میں کوتاہی پر 5 افسران کو معطل کردیا۔

ہفتہ کو کراچی سے لاہور جانیوالی کراچی ایکسپریس روہڑی کے قریب مندو ڈیرو اور سانگی اسٹیشنز کے درمیان حادثے کا شکار ہوگئی تھی، جس میں ایک خاتون جاں بحق اور 30 مسافر زخمی ہوگئے تھے۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں ٹرین کی 9 بوگیاں بشمول اکانومی اور اے سی کلاس پٹری سے اتر گئی تھیں۔

تحقیقات رپورٹ میں انفراسٹرکچر کو حادثے کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صورتحال ڈرائیور کی جانب سے زیادہ رفتار کے باعث مزید خراب ہوئی۔

ریلوے کے معطل افسران مین مدثر شاہ آفریدی، پیراں دتہ غلام مرتضیٰ، امانت علی، عبدالستار اور عامر محمد جان شامل ہیں۔

پاکستان ریلوے کے خراب انفرا اسٹرکچر کے باعث ہر سال متعدد حادثات رونما ہوتے ہیں، اکتوبر 20189ء میں رحیم یار خان میں ٹرین میں آگ لگنے کے واقعے میں 74 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube