Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

عمران خان کوتقریراورچندہ اکٹھا کرنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا،احسن اقبال

SAMAA | - Posted: Mar 10, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 10, 2021 | Last Updated: 7 months ago

لانگ مارچ پاکستان کےعوام کے حقوق کا لانگ مارچ ہے

لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہےکہ 26مارچ کو شروع ہونے والا لانگ مارچ پاکستان کےعوام کے حقوق کا لانگ مارچ ہے۔ انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگرمعیشت نہیں بچائی توہم اپنے میزائلوں کو نہیں بچا سکیں گےاورکشمیر کے بعد ایٹمی قوت پر بھی سمجھوتہ ہوجائےگا۔

بدھ کواسلام آباد کی احتساب عدالت کےباہر میڈیا سے بات کرتےہوئے لیگی رہنماء احسن اقبال نےکہا کہ اناڑی،جاہل اور ناکام حکومت نے دوبارہ ملک کو لوڈشیڈنگ میں دھکیل دیدیا ہے اور پاکستان کا ڈھانچہ تباہ ہورہا ہے۔انھوں نے کہا کہ کراچی میں میٹروبس منصوبہ 90فیصد مکمل ہونے کے باوجود 3 برس میں بھی پورا نہیں کیا گیا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ معاشرہ تباہ ہوگیا ہے اورنفرتوں کی فصلیں تیارکی جا رہی ہیں۔چند افراد تجوریاں بھررہے ہیں جبکہ غریب مزید تباہ ہورہا ہے۔ملک کی خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے۔دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت کوتماشا بنادیا گیا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کوتقریراورچندہ اکٹھا کرنےکےعلاوہ کچھ نہیں آتا۔کشمیرچلا گیا،ملک میں لاقانونیت اورمہنگائی ہوگئی توترجمانوں کا اجلاس بلالیاجاتا ہے۔وزیراعظم کی منافقت،جھوٹ اوردوغلا پن کھل کرسامنےآگیا ہے۔

لیگی رہنما کا مزیدکہنا تھا کہ عمران خان نےتحریک انصاف کےہراس کارکن کےمنہ پر تھپڑ مارا جس نے نیا پاکستان کا خواب دیکھا تھا۔نوجوان نسل کواب عمران خان کے بہکاوے سے نکالنا ہوگا کیوں کہ عمران خان صرف ایک دھوکہ ہے۔

انھوں نےمزید کہا کہ عمران کہتےنہیں تھکتےتھےکہ مولانا فضل الرحمان ڈیزل اور کرپٹ ہے اوراب کس منہ سےمولاناغفورحیدری کوڈپٹی چئیرمین سینیٹ کی پیش کش کررہےہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube