Thursday, June 17, 2021  | 6 ZUL-QAADAH, 1442

لکی مروت میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

SAMAA | - Posted: Mar 9, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 9, 2021 | Last Updated: 3 months ago

لکی مروت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو شہید کردیا۔

پولیس کے مطابق لکی مروت کے علاقے کالا منجی والا کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا، جو تھانہ ڈڈیوالہ میں تعینات تھا۔

پولیس اہلکار ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا، جسے پہلے سرائے نورنگ اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں سے بنوں ریفر کردیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل مصطفیٰ کو ڈیوٹی پر جاتے ہوئے قتل کیا گیا، مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ چند روز قبل ایک اور ناکے پر بھی فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار شہید ہوا تھا

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube