واٹس ایپ طرز پر ایف ایف میٹنگ ایپ تیار

SAMAA | - Posted: Mar 9, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 9, 2021 | Last Updated: 3 months ago

اب تک 1لاکھ افراد ایپ ڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں

کراچی میں نویں جماعت کے ایک طالبعلم نے واٹس ایپ طرز کی ایک ایپ تیار کی ہے جس میں بہت سارے آپشنز موجود ہیں۔

فیڈرل بی ایریا کے رہائشی سید نبیل حیدر جعفری اس وقت نویں جماعت کے طالبعلم ہیں اور انہوں نے اپنی ایپ کا نام ایف ایف میٹنگ رکھا ہے۔ اس ایپ کو 5 فروری تک گوگل ایپ پلیٹ فارم پر رکھا ہے جس کے ورژن ون کو ان تک سینکڑوں افراد ڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں۔ 6مارچ کے 12بجے تک ایپ کو 180سے زائد فائیو سٹار مل چکے ہیں۔

تاہم نبیل نے کہا ہے کہ اس کی ایپ 1لاکھ سے زائد مرتبہ ڈائون لوڈ کیا جاچکا ہے۔

اس میں نبیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ایپ اینڈ ٹواینڈاینکرپیٹڈ ہے اور اس میں بصارت میں کمزور افراد کیلیے بھی مفید چیزیں ہیں۔ نبيل حيدر نے انفارميشن ٹيکنالوجی کے وفاقی وزير سے ملاقات کا احوال بھی بتايا۔

نبیل نے بتایا کہ وہ ان کا گھر شدید مالی مشکلات کا شکار ہے اور انہوں نے رقم جمع کرکے 10ہزار روپے میں لیپ ٹاپ خریدا اور اس پر ایف ایف (فرینڈز اینڈ فیمیلی) میٹںگ ایپ سازی کا آغاز کیا، اب 3سال کی محنت کے بعد یہ ایپ تیار ہوچکی ہے۔

WhatsApp FaceBook

One Comment

  1. Abdul Qadir Siddiqui  March 10, 2021 11:51 am/ Reply

    He should duly b encouraged to further explore his talent & knowldge,May Allah bless him,

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube