Thursday, June 17, 2021  | 6 ZUL-QAADAH, 1442

کیا سویلین کا مقدر صرف رسوائی ہے،احسن اقبال کاسوال

SAMAA | - Posted: Mar 9, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 9, 2021 | Last Updated: 3 months ago

ریاست کو آنکھیں کھولنے کا مشورہ

پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے ریاست سے سوال کیا ہے کہ کیا 73 برسوں میں کوئی ایسا سویلین نہیں گزرا جسےعزت دی جاسکے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران نون ليگی رہنما کا کہنا تھا کہ نفرت کی گولی بھی کھائی اور چند روز قبل جوتی بھی اس پر ریاست اپنی آنکھیں کھولے اورغور کرے کہ ان رویوں سے پاکستان نہیں چل سکتا۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے ملک میں سیاسی رہنماؤں کو کو رسوا کياجاتا ہے اور ان کی کردارکشی کی جاتی ہے لیکن کیا ایسے رویے امن و بھائی چارے کی فضا قائم کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان اسمبلیوں میں جو چاہیں فارمولا رائج کردیں لیکن مستحکم حکومت نہیں بن سکے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب پاکستان کو ماضی کی طرح نہیں چلایا جاسکتا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube