Sunday, October 24, 2021  | 17 Rabiulawal, 1443

گلگت بلتستان اسمبلی میں عبوری صوبےکی قرارداد متفقہ طور پرمنظور

SAMAA | - Posted: Mar 9, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 9, 2021 | Last Updated: 8 months ago
Gilgit Baltistan Assembly

فوٹو: گلگت بلتستان اسمبلی

گلگت بلتستان اسمبلی میں عبوری صوبے کا درجہ دینے کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ کا درجہ دے کر قومی اسمبلی، سینیٹ اور دیگر وفاقی اداروں میں مناسب نمائندگی دی جائے۔ آئین میں ترامیم کا بل پارلیمنٹ سے منظور کروایا جائے۔

قرارداد کے متن کے مطابق اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ مذکورہ ترامیم سے اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیر سے متعلقہ قراردادوں کی روشنی میں  پاکستان کا اصولی موقف برقرار رہے۔

گلگت بلتستان:تحریک انصاف کے تمام ارکان وزیر، مشیر لگ گئے

قرارداد میں کہا گیا کہ یہ مقتدر ایوان اس بات کا اعادہ بھی کرتا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام مقبوضہ کشمیر میں اپنے بھائیوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے قرارداد پیش کی۔

تحریک انصاف کے رہنما خالد خورشید خان نے 2 دسمبر 2020 کو گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube