Thursday, June 17, 2021  | 6 ZUL-QAADAH, 1442

فیصل واوڈاکی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنےکی استدعا مسترد

SAMAA | and - Posted: Mar 9, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Mar 9, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Faisal-Vawda

فوٹو: ریڈیو پاکستان

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

منگل 9 مارچ کو الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

وکیل جہانگیر جدون نے موقف اپنایا کہ جھوٹا بیان حلفی دینا بھی انتخابی کرپشن ہے اس لیے فیصل واوڈا کیس کے فیصلے تک نوٹیفیکیشن روکا جائے اور کل کیس کی سماعت ہے تب تک نوٹیفکیشن روکا جائے۔

ممبر پنجاب الطاف قریشی نے استفار کیا کہ فیصل واوڈا نے جھوٹ بولا ہے تو ہائی کورٹ نے نااہل کیوں نہیں کیا؟ نوٹیفیکیشن روکنے کی کوئی وجہ بھی تو بتائیں، نوٹیفیکیشن ہو جائے تو بھی کمیشن کارروائی کر سکتا ہے۔

نااہلی کیس:فیصل واوڈاکی الیکشن کمیشن کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی الیکشن کمیشن کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران سندھ ہائيکورٹ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر ديے۔

منگل 9 مارچ کو سندھ ہائی کورٹ ميں فيصل واوڈا کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

فیصل واوڈا کے وکیل بیرسٹر معیز احمد نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو نااہلی کیس سے روکا جائے۔ عدالت الیکشن کمیشن کو مزید کارروائی پر حکم امتناعی جاری کرے۔

سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ديگر فريقين کو 16مارچ کے لیے نوٹس جاری کر ديے۔

فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کے 24 فروری کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube