کراچی: گاڑیاں چوری کرنے والا ملزم 9 ویں بار گرفتار

SAMAA | - Posted: Mar 9, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Mar 9, 2021 | Last Updated: 1 month ago

فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں سے وکیل بن کر گاڑیاں چوری کرنے والے ملزم کو 9 ویں بار گرفتار کرلیا۔ ملزم وکیل کے بھیس میں شہر کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں چوری کرتا تھا۔

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) کے مطابق ملزم کے خلاف کارروائی گلشن اقبال کے علاقے میں کی گئی۔ ملزم چوری کی گاڑیاں بلوچستان میں فروخت کرتا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم ایوب ماضی میں بھی 8 مرتبہ گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

ملزم چوری کی واردات کے دوران وکیل کے یونیفارم میں گاڑیاں چوری کرتا تھا، تاکہ کسی کو شک نہ ہو۔ ملزم سے چوری شدہ ٹویوٹا کرولا گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور اس نے جیل میں ہی ایل ایل بی پاس کیا تھا۔ ڈگری مکمل کرنے کیلئے بھی ملزم گاڑیاں چوری کرتا تھا۔

ملزم نے سال 2009 سے گاڑیاں چوری اور چھیننے کی وارداتوں کا آغاز کیا۔  ملزم ٹو یو ٹا کرولا گاڑی کو مہران گاڑی کی چابی سے کھول لیتا تھا۔

ملزم چوری کی گاڑیاں بلوچستان میں حاجی نام کے خریدار کو فروخت کرتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube