پشاور میں پولیس کی فائرنگ سے طالبعلم جاں بحق

SAMAA | - Posted: Mar 9, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 9, 2021 | Last Updated: 2 months ago

دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا

پشاور میں قانون کے طالب علم کی ہلاکت پر پولیس نے فائرنگ کرنے والے دو اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔

جاں بحق طالب علم مبشر لاء کا انٹری ٹیسٹ دینے بنوں سے پشاور آیا تھا جہاں فقیر آباد کے علاقے میں پولیس کی بلاجواز فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔

دوست حارث کے مطابق ہم گاڑی میں روانہ ہو رہے تھے کہ اچانک ہم پر فائرنگ شروع ہوگی جس میں میرے دوست مبشر کو گولی لگی وہ زخمی ہوگیا۔ ہم گاڑی سے اترے تو دیکھا سامنے سے 2 پولیس اہلکار موٹر سائیکل پر آرہے تھے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کے اعلیٰ حکام نے نوٹس لیا۔ ایس پی سٹی عتیق الرحمان کے مطابق گزشتہ رات یہ واقعہ 2 بجے پیش آیا ور ہم نے دونوں اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

عدالت نے دونوں اہکاروں کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube