Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

پانی کی 48 انچ قطر کی لائن کا مرمتی کام مکمل

SAMAA | - Posted: Mar 8, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 8, 2021 | Last Updated: 7 months ago

واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے دھابیجی سے کراچی کو پانی فراہم کرنیوالی 48 انچ قطر کی لائن کی مرمت کا کام مکمل کرلیا، شہر کے مختلف علاقوں کو تین مارچ کو 72 گھنٹوں کیلئے پانی کی فراہمی بند کردی گئی تھی۔

کراچی کو فراہم کرنیوال 48 انچ قطر کی پائپ لائن دھابے جی سے پپر پمپنگ اسٹیشن کے درمیان خستہ حالی کا شکار تھی، جس کی مرمت کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کو 3 مارچ کی صبح 8 بجے سے 72 گھنٹوں کیلئے پانی کی فراہمی معطل کی گئی تھی۔

سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ترجمان رضوان حیدر نے تصدیق کی کہ 48 انچ قطر کی پائپ لائن کی مرمت کا کام مکمل کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع ملیر کو پانی فراہم کرنیوالی لائن کی مرمت کا کام شیڈول کے مطابق 6 مارچ کی صبح 8 بجے مکمل کرلیا گیا تھا۔

منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اسد اللہ خان کا کہنا ہے کہ پانی کی لائن کے مرمتی کام کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا تھا، لائن میں کئی مقامات پر لیکیج تھی جس کے باعث بڑی مقدار میں پانی ضائع ہورہا تھا۔

بن قاسم ٹاؤن، منزل پمپ، مظفر آباد کالونی، ملیر موریا خان گوٹھ، پی آئی اے کالونی اور اطراف کے علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل تھی، جسے تین روز بعد بحال کردیا گیا۔ مرمتی کام کے دوران لانڈھی، شاہ فیصل ٹاؤن اور ماڈل کالونی کے کچھ علاقوں بھی پانی کی عدم فراہمی سے متاثر ہوئے۔

ترجمان کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا کہنا ہے کہ تمام علاقوں کو پانی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube