Thursday, June 17, 2021  | 6 ZUL-QAADAH, 1442

کراچی: گلشن حدیدسے خاتون اورلڑکے کی جلی ہوئی لاشیں برآمد

SAMAA | - Posted: Mar 8, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 8, 2021 | Last Updated: 3 months ago

کراچی کے علاقے گلش حديد کے خالی پلاٹ سے خاتون اور 12 سالہ لڑکے کی جلی ہوئی لاش ملی ہیں۔ واقعے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

کراچی کے علاقے گلشن حدید کی ایم ڈی خان سوسائٹی میں ایک خالی پلاٹ پر لاشوں کی موجودگی کی اطلاع مکینوں نے پولیس کو صبح 9 بجے ہیلپ لائن 15 پر دی۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسٹیل ٹاؤن پولیس کے مطابق لاشیں برہنہ تھیں، خاتون کی لاش جلی ہوئی اور ناقابل شناخت ہے، لگتا ہے خاتون کو یہاں (لاشیں ملنے کے مقام) پر لاکر جلایا گیا تھا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول خاتون کی عمر 28 اور لڑکے کی 12 سال کے قریب تھی۔ عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ پولیس کو جائے وقوعہ سے مزید کوئی چیز نہیں ملی جس سے دونوں کی شناخت ممکن ہوسکے۔

پولیس نے دونوں لاشیں ڈی این اے ٹیسٹ اور پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیں۔

پولیس نے خاتون اور لڑکے کے خاندانوں کو تلاش کرنے کیلئے سی پی ایل سی ک ساتھ مل کر کوششیں شروع کردیں۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا مزید کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ دونوں کو اغواء کرکے یہاں لایا گیا اور جلادیا گیا۔

اس خبر کی مزید تفصیلات آنا ابھی باقی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube