Tuesday, June 22, 2021  | 11 ZUL-QAADAH, 1442

نااہلی کیس:فیصل واوڈاکی الیکشن کمیشن کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست

SAMAA | - Posted: Mar 8, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Mar 8, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Faisal Vawda

فائل فوٹو

تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے نااہلی کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

پیر 8 مارچ کو فیصل واوڈا نے درخواست میں موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن کو میرے خلاف نااہلی کیس سننے سے روکا جائے۔ فیصل واوڈا نے عدالت سے فوری حکم امتناع جاری کرنے کی بھی استدعا کی۔

عدالت نے درخواست پر سماعت کل کے ليے مقرر کر دی ہے۔

فیصل واوڈا نااہلی سے بچ گئے

بدھ 3 مارچ کو فیصل واوڈا سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہوگئے تھے جس کے بعد استعفے کی کاپی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کی گئی تھی۔

عدالت نے حکم دیا تھا کہ فیصل واوڈا کے مستعفی ہونے کے باعث انہیں عدالت نااہل قرار نہیں دے سکتی، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق کیس کا جائزہ لے اور فیصلہ کرے۔

تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا سینیٹر منتخب ہوچکے ہیں۔ فیصل واوڈا کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 249 سے منتخب ہوئے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube