Thursday, August 5, 2021  | 25 Zilhaj, 1442

کوہاٹ: شادی کی تقریب میں فائرنگ ،3 خواتین جاں بحق

SAMAA | - Posted: Mar 8, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 8, 2021 | Last Updated: 5 months ago

کوہاٹ: جائے وقوعہ کا ایک منظر

کوہاٹ ميں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 3 خواتین جاں بحق، جب کہ 2 زخمی ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے علاقہ درملک میں پیش آیا، جہاں عالم نامی نوجوان کی شادی کی تقريب جاری تھی کہ اس دوران رشتہ دار نے خوشی ميں ہوائی فائرنگ کی۔

فائرنگ کرنے والا بندوق پر قابو نہ رکھ سکا اور گولياں سيدھی چل گئيں۔ فائرنگ سے 3 خواتين جاں بحق، جب کہ 2 زخمی ہوگئيں۔

لاشوں کو ضروری کارروائی، جب کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب پوليس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube