Tuesday, June 22, 2021  | 11 ZUL-QAADAH, 1442

آزاد کشمیر، ہری پور میں زلزلے کے جھٹکے

SAMAA | - Posted: Mar 7, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 7, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Earthquake

فوٹو: اے ایف پی

آزاد کشمیر، ہری پور اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز ہری پوری سے 32 کلو میٹر دور تھا جبکہ گہرائی 10کلو میٹر تھی۔

زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طيبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

اسلام آبادسمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں 6.4شدت کازلزلہ

واضح رہے کہ تین ہفتہ قبل 12 فروری کو اسلام آباد سمیت سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 6.4 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کی گہرائی 80 کلو میٹر تھی۔

زلزلہ پاکستان میں 10:02 منٹ پر محسوس کیا گیا اور اس کا دورانیہ تقریباً 40 سیکنڈ تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube