جیونی: فورسز کی گاڑی پرفائرنگ، نیوی کااہلکار شہید، 2زخمی

SAMAA | - Posted: Mar 6, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Mar 6, 2021 | Last Updated: 2 months ago

بلوچستان کے ضلع گوادر میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے نیوی کا ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گوادر سے 70 کلو میٹر دور جیونی کے قریب پیش آیا، جہاں گنز کی جانب جانے والی نیوی کی گاڑی پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔

حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں نیوی کا ایک سول اہلکار شہید اور دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

مزید جانیے: سبی میں دھماکا، 5 مزدور جاں بحق، 5 افراد زخمی

واقعے کی اطلاع ملتے ہی نیوی، کوسٹ گارڈ اور دیگر فورسز نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا، جبکہ مفرور حملہ آوروں کی تلاش کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی۔

گزشتہ روز تخریب کاروں کی جانب سے سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 5 مزدور جاں بحق اور سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube