Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

فیصل آباد میں پولیس مقابلہ، 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

SAMAA | - Posted: Mar 6, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 6, 2021 | Last Updated: 7 months ago

فیصل آباد میں مشکوک گاڑی روکنے پر ڈولفن پولیس پر فائرنگ کردی گئی، جوابی کارروائی ميں 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے۔ فائرنگ کی زد میں آکر 5 راہگیر بھی زخمی ہوئے۔

فیصل آباد کی تحصیل سمندری میں ڈولفن پولیس اہلکاروں نے مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو اس میں سوار ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی

ڈولفن فورس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں چاروں مسلح ڈاکو زخمی ہوگئے جنہیں گرفتار کرلیا گیا، فائرنگ کی زد میں آکر 2 خواتین سمیت 5 راہگیر بھی زخمی ہوئے۔

ترجمان سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے کے بعد گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے لوٹے ہوئے طلائی زیورات اور اسلحہ برآمد ہوا ہے، دو ملزمان پہلے سے ریکارڈ یافتہ ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube