شمالی وزیرستان میں فورسز کاآپریشن، کمانڈرز سمیت 8دہشت گرد ہلاک

SAMAA | - Posted: Mar 6, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Mar 6, 2021 | Last Updated: 1 month ago

فائل فوٹو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقوں بویا اور دوسالی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی موجودگی کی انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 انتہائی مطلوب کمانڈرز سمیت 8 تخریب کار مارے گئے، مرنے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، شہریوں پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان سمیت دیگر کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ٓٓآئی ایس پی آر سے جاری بیان میں ترجمان نے بتایا ہے کہ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں میں تحریک طالبان صادق نور گروپ کا کمانڈر خلیق شدین عرف ریحان، تحریک طالبان طوفان گروپ کا کمانڈر عبدالعنیر عرف عادل، طارق گروپ کا کمانڈر جنید عرف جامد بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرستان میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ،4 خواتین قتل

واضح رہے کہ 26 فروری کو بھی پاک فوج کے آپریشن میں انتہائی مطلوب جنگجو نورستان مارا گیا تھا جبکہ فورسز نے 23 فروری کو کارروائی میں 4 خواتین سماجی کارکنان کو قتل کرنیوالا دہشت گرد کو بھی ہلاک کردیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube