سائنوفارم 60سال سے زائد عمر کے افراد کودینے کی منظوری

SAMAA | - Posted: Mar 6, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 6, 2021 | Last Updated: 5 months ago

Pims Staff Vaccination Isb Pkg 28-02

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پارٹی (ڈریپ) نے 60 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین سائنوفارم کے استعمال کی منظوری دیدی۔ ضعیف افراد کیلئے ویکسینیشن مہم 15 مارچ سے شروع ہوگی۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی چینی ویکسین سائنو فارم کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری 2 ماہ قبل دی گئی تھی جبکہ 3 فروری سے ملک بھر میں این آئی ایم ایس پر رجسٹرڈ ہونیوالے ہیلتھ ورکرز کو یہ ویکسین دی جارہی ہے۔ اب تک جن ہیلتھ ورکرز نے خود کو نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم پر رجسٹرڈ نہیں کروایا وہ اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد حکومت پاکستان کی ویب سائٹ پر جاکر ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تین مارچ کو بتایا تھا کہ چین نے سائنوفارم ویکسین کی مزید 5 لاکھ خوراکیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، اس سے قبل چین پاکستان کو 5 لاکھ خوراکیں فراہم کرچکا ہے، یہ ویکسین کرونا وائرس سے بچاؤ میں تقریباً 80 فیصد تک کار آمد ہے، جس کی 16 ممالک میں استعمال کی اجازت دی جاچکی ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ تاحال پاکستان کے 4 لاکھ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز میں سے 2 لاکھ 30 ہزار رجسٹریشن کراچکے ہیں، جنہیں ویکسین لگ چکی ہے۔

جنرل سیکریٹری ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان ڈاکٹر سلمان کاظمی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ویکسین لگوانے سے انکار نہیں کررہے بلکہ وہ آکسفورڈ کی تیار کردہ ویکسین آسٹرازینیکا کے انتظار میں ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube