ہر طرف ٹينکوں اورا گولا بارود کی گھن گرج
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صحرائے چولستان میں جاری تربیتی مشقوں ضرب حدید کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے جنگی تیاریوں اور تربیتی معیار پر مکمل اطمینان کا اظہار اور افسروں و جوانوں کے جذبے کی خوب داد بھی دی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ تربیت اورپیشہ وارانہ مہارت سے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملتی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بہاولپور کور کا دورہ بھی کیا۔