Monday, April 12, 2021  | 28 Shaaban, 1442

سبی میں دھماکا، 5 مزدور جاں بحق، 5 افراد زخمی

SAMAA | - Posted: Mar 5, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Mar 5, 2021 | Last Updated: 1 month ago

فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع سبی میں بم دھماکے میں 5 مزدور جاں بحق جبکہ 2 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر سبی زاہد شاہ کے مطابق دھماکا سبی سے 30 کلو میٹر دور بابر کچھ کے علاقے تندوری میں اس وقت ہوا جب مزدوروں کو لے جانے والی گاڑی کچی سڑک کے کنارے نصب دیسی ساختہ بم سے ٹکرا گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے گاڑی تباہ ہوگئی اور اس میں سوار 5 مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق مرنیوالے مزدوروں میں 4 کی شناخت حیدر علی، عثمان یوسف، محمد بشیر اور مظہر حسین کے نام سے ہوئی ہے، چاروں کا تعلق پنجاب سے ہے۔

ڈی سی سبی کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونیوالے 5 افراد کو سی ایم ایچ سبی منتقل کردیا گیا ہے، جن میں 2 ایف سی اہلکار بھی شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube