Monday, April 12, 2021  | 28 Shaaban, 1442

ایکسپوسینٹرکراچی میں قائم کرونا آئسولیشن سینٹر بند کرنیکا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Mar 5, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Mar 5, 2021 | Last Updated: 1 month ago

کرونا کیسز میں کمی کے بعد ایکسپو سینٹر کراچی میں قائم فیلڈ آئسولیشن سینٹر عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

کرونا کیسز میں کمی آنا شروع ہوگئی، ايکسپو سينٹر کراچی سے آخری مریض بھی ڈسچارج کردیا گیا، جس کے بعد فیلڈ آئسولیشن سینٹر عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کيا گيا ہے۔

سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 10 فروری کو 538 ریکارڈ کی گئی تھی تاہم اس میں بتدریج کمی آنا شروع ہوگئی ہے، یکم مارچ کو 146 ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ 4 مارچ کو 260 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ گزشتہ روز 17 مریض انتقال کر گئے تھے۔

مزید جانیے: اسلام آباد میں 2سرکاری اسکولزمیں کرونا کے10 کیسزسامنے آگئے

محکمہ صحت سندھ کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں بھی کرونا مریضوں کی تعداد میں واضح کمی ہوئی ہے، جناح اسپتال کے انتہائی نگہداشت اور ایچ ڈی یو میں صرف 4 کرونا مریض زیرعلاج ہیں، سول اسپتال میں کرونا وائرس میں مبتلا 19 افراد داخل ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وائرس کے شکار 52 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، 1579 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 17 ہزار 117 ایکٹو کیسز میں سے 1551 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube