Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

مافیارمضان سےقبل کمربستہ،چینی مہنگی ہوگئی

SAMAA | - Posted: Mar 5, 2021 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 5, 2021 | Last Updated: 9 months ago

ریٹیل ریٹ 100 روپے ہوگیا

گو رمضان مبارک کی آمد میں ابھی کچھ وقت باقی ہے لیکن ملک میں مافیا اپنے عزائم کے لیے راہ ہموار کرنے میں ابھی سے سرگرم ہوگئی۔

چینی کی قیمت میں اضافہ کرکے اسے 100 روپے فی کلو تک پہنچا دیا گیا ہے۔ شہریوں کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ شوگر مافیا کو لگام دے جبکہ دوسری جانب ہول سیل ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومت شوگر ملز میں ذخیرہ کی گئی چینی نکلوائے۔

ہول سیل ڈیلرز کا دعویٰ ہے کہ شوگر ملز ڈیمانڈ کے مطابق چینی سپلائی نہیں کر رہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ چینی کی شارٹیج سال کے آخر میں تو سمجھ میں آتی ہے لیکن فی الحال سپلائی میں کمی کا کوئی جواز نہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں چینی کی کھپت 12 سے 13 ہزار ٹن یومیہ ہے جبکہ رمضان میں اضافہ ہوکر یہ کھپت 15 ہزار ٹن یومیہ سے تجاوز کرجاتی ہے۔

جمعہ کو چینی کا ایکس مل ریٹ 94 روپے اور ہول سیل ریٹ 95 روپے جبکہ ریٹیل کا ریٹ 100 روپے تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube