ویڈیو:عمران خان کیلئےاعتماد کا ووٹ،ماہرفلکیات کی پیشگوئیاں

SAMAA | - Posted: Mar 5, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Mar 5, 2021 | Last Updated: 1 month ago

عمران خان یہ سال مکمل کریں گے

قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے میں وزیراعظم کامیاب ہونگے یا نہیں ماہر علم فلکیات نے بڑی پیش گوئی کردی۔

سما سے گفتگو میں آغا بہشتی کا کہنا تھا کہ ہفتہ 6 مارچ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں علم فلکیات کی روشنی میں بتا رہا ہوں۔ عمران خان کے ستاروں میں کوئی گردش نہیں ہے۔ ان کے ستاروں میں حکمرانی کا ستارہ موجود ہے۔ ماہر فلکیات کا مزید کیا کہنا تھا۔

ماہر فلکیات نے مزید کہا کہ میں سیاسی بات نہیں کروں گا۔ میں صرف پیش گوئی کرتا ہوں کہ عمران خان یہ سال مکمل کریں گے۔ عمران خان اگلا سال بھی مکمل کریں گے۔ ان کے ستارے اگلے الیکشن تک بالکل ٹھیک جا رہے ہیں۔

پروگرام میں شامل ماہر علم نجوم نے کہا کہ کل کا دن عمران خان کیلئے بہترین ثابت ہوگا۔

پروگرام میں شامل ایک اور ماہر علم نجوم نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ جولائی اگست تک وزیراعظم کیلئے یہ وقت مشکل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور ملک کیلئے جولائی تک کا عرصہ بہت مشکل ہے۔ تبدیلی آنی ہے۔ ان کا یہ سال بہت بھاری ہے۔ میں تبدیلی کو دیکھ رہا ہوں کہ یہ حکومت امکان ہے کہ چلی جائے گی۔

صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 6 مارچ کو دن سوا 12بجے طلب کر لیا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر اعظم ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔ وزیراعظم آئین کے آرٹیکل 91 سیون کے تحت اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن شیئر کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube