واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا
کراچی کے علاقے عزیز آباد میں بینک سے پیسے لے کر نکلنے والے شہری کو ملزمان نے لوٹ لیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹيج ميں ديکھا جا سکتا ہے کہ عزیز آباد بلاک 3 ميں موٹر سائیکل سوار جیسے ہی بینک سے پیسے لیکر نکلا تو 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 3ملزمان نے اسے گھیر لیا۔
پولیس کے مطابق شہری نے بینک سے ڈیڑھ لاکھ روپے نکالے تھے۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا اور تحقیقات کی جا رہی ہیں۔