پولیس وردی پہن کربلیک میلنگ کرنے والے جوڑے کیخلاف مقدمہ

SAMAA | - Posted: Mar 4, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 4, 2021 | Last Updated: 3 months ago

جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ میں پولیس کی وردی پہن کر لوگوں کو بلیک میل کرنے والے میاں بیوی پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے بعد ملزمان روپوش ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

ضلع لیہ کے تھانہ کوٹ سلطان میں درج مقدمہ کے مطابق ملز اسد اور اس کی بیوی ام لیلی پولیس کی وردی پہن کر خود کو پولیس والے ظاہر کرتے ہیں اور لوگوں کو بلیک میل کرکے رقم وصول کرتے ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے شہریوں کو بلیک میل کرنے کے لیے مختلف تھانوں میں 5 ریپ کیسز بھی درج کروائے ہوئے ہیں۔ ملزمان لوگوں پر جھوٹے مقدمات درج کرواتے اور پھر رقم لیکر مقدمہ واپس لے لیتے ہیں۔

مقدمہ درج ہونے کے بعد دونوں ملزمان روپوش ہوگئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube