Tuesday, June 22, 2021  | 11 ZUL-QAADAH, 1442

عدم اعتماد ہوچکا آئین میں اب اعتمادکی گنجائش نہيں، شاہدخاقان

SAMAA | - Posted: Mar 4, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 4, 2021 | Last Updated: 4 months ago

وزیراعظم کو ووٹ ڈالنا بھی نہیں آتا

مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ اس وزيراعظم کو آئين کا پتہ ہے اور نہ ہی قانون کا، اسمبلی کی روايت کا بھی نہيں پتہ اور ووٹ ڈالنا بھی نہيں آتا۔

اسلام آباد ميں ميڈيا سے گفتگو ميں لیگی رہنما نے کہا کہ جو آدمی اپنے اميدوار کو ووٹ نہ ڈال سکے اس سے کيا توقع کر سکتے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ کھيل ختم ہوچکا لیکن ميدان حاضر ہے۔ تشريف لاؤ، آجاؤ، تمہارا کھيل ختم ہوگيا اور اب ميدان ميں مقابلہ ہوگا۔ اب کوئی اور نہيں پاکستان کے عوام فيصلہ کريں گے۔

وزیراعظم آج شام قوم سے خطاب کرینگے

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان آج شام ساڑھے 7 بجے سے قوم سے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ بدھ 3 مارچ کو سینیٹ الیکشن میں حکومتی اتحاد کے امیدوار حفیظ شیخ کو پی ڈی ایم اتحاد کے امیدوار یوسف رضا گیلانی سے اَپ سیٹ شکست ہوئی جس کے بعد وزیراعظم نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا۔

یوسف رضا گیلانی کو 169 ووٹ جبکہ حفیظ شیخ کو 164 ووٹ ملے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube