فیصل آباد:گھرسے9فٹ لمبانایاب اژدھابرآمد

SAMAA | - Posted: Mar 4, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Mar 4, 2021 | Last Updated: 1 month ago

فائل فوٹو

فیصل آباد کے رہائشی کو اژدھا پالنے کے شوق میں گرفتار کرلیا گیا۔

فیصل آباد میں محکمہ وائلڈ لائف نے بروز جمعرات 4 مارچ کو گٹ والا کے علاقے میں گھر میں اژدھا پالنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق متعلقہ شخص سے 9 فٹ لمبا نایاب اژدھا برآمد کیا گیا ہے۔

درشن نامی شخص نے گزشتہ 1 سال سے غیر قانونی طور پر اژدھا پال رکھا تھا۔

محکمہ وائلڈ لائف نے اژدھے کو اپنی تحویل میں لے کر ملزم کو عدالت میں پیش کیا جس پر عدالت نے جنگلی حیات ایکٹ کے تحت نایاب اژدھا کو لاہور چڑیا گھر منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالتی حکم میں مذکورہ ملزم کو 17 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube