نیب نے شہبازشریف کیخلاف ایک اور انکوائری کی منظوری دیدی

SAMAA | - Posted: Mar 4, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 4, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Shehbaz Sharif

فوٹو: آن لائن

بطور وزیراعلیٰ پنجاب سرکاری ہیلی کاپٹر کا مبینہ طور پر ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے پر نيب نے شہباز شريف کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی۔

گزشتہ روز چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائمخانی اور سابق چئیرمین سی ڈی اے امتیاز عنایت الہٰی کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

نیب کے مطابق لیاقت قائمخانی نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر کراچی باغ ابن قاسم کے رفاعی پلاٹ کو غیرقانونی طور پر الاٹ کیا۔ خلاف ضابطہ الاٹمنٹ سے قومی خزانہ کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔

امتیاز عنایت پر بھی غیرقانونی کمرشل پلاٹس کو بحال کرکے قومی خزانے کو 20 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزم ہے۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سابق وزیر ہاؤسنگ اکرم خان درانی کو بھی ریلیف مل گیا۔ نیب نے اسحق ڈار کیخلاف اختیارات سے تجاوز اور اکرم درانی کے خلاف غیر قانونی الاٹمنٹس کی انکوائری بند کر دی۔

اجلاس میں مجموعی طور پر 2 ریفرنسز اور 8 انکوائریز کی منظوری دی گئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube