Thursday, August 5, 2021  | 25 Zilhaj, 1442

وزیراعظم نے آج سینیر پارٹی قیادت کا اجلاس بلالیا

SAMAA | - Posted: Mar 4, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 4, 2021 | Last Updated: 5 months ago

فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان کی پارٹی کی سینیر قیادت کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔

آج بروز جمعرات 4 مارچ کو ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان پارٹی کی سینیر قیادت سے بھی مشاورت کریں گے۔ سینیر قیادت کا مشاورتی اجلاس آج دوپہر وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

سینیٹ انتخابات اور قومی اسمبلی سے اعتماد کے ووٹ پر مشاورت ہوگی۔ اسلام آباد کی نشست پر عبدالحفیظ شیخ کی شکست کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

دوسری جانب ‏قومی اسمبلی کا نیا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

قومی اسمبلی اجلاس کیلئے سمری صدر مملکت کو بھیجی جائے گی۔ قومی اسمبلی کارواں اجلاس آج اختتام پذیر ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی نشستوں کیلئے قومی اسمبلی کے ارکان ووٹ دیتے ہیں اور قومی اسمبلی میں حکومتی اتحاد کے پاس 181 جبکہ اپوزیشن کے پاس 160 ارکان ہیں۔ اس کے باوجود3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں سابق وزیراعظم  یوسف رضا گیلانی نے حفیظ شیخ کو 5 ووٹوں سے ہرایا ہے۔ دوسری جانب سینیٹ میں بھی اپوزیشن کو حکومت پر 8 نشستوں کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube