Monday, April 12, 2021  | 28 Shaaban, 1442

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی 5ماہ بعد اسمبلی آمد

SAMAA | - Posted: Mar 3, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Mar 3, 2021 | Last Updated: 1 month ago

زرداری اور دیگر ساتھیوں سے گپ شپ

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی 5ماہ سے زائد عرصے کے بعد سینٹ انتخابات میں منظرعام پر آگئے۔ سینٹ الیکشن کے دوران آصف زرداری سمیت دیگر ساتھیوں سےگپ شپ کی۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی بدترین کارکردگی دنیا کے سامنے ہے، پی ڈی ایم اگلے مراحل بھی کامیابی سے طے کرے گی۔

شہباز شریف چیمبر میں بیٹھے، پارلیمانی پارٹی کی صدارت کی اور لیگی اراکین کو ووٹ ڈالنے کا طریقہ بتایا۔

پارلیمنٹ کی راہداری میں چلتے چلتے شہباز شریف سے صحافیوں نے پوچھا جس یوسف رضا گیلانی پر مقدمے بنائے ، اب اسی کو ووٹ کیوں؟، جس پر شہباز شریف نے جواب دیا کہ ’مقدمات ہم نے نہیں مشرف نے بنائے تھے‘۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube