Monday, April 12, 2021  | 28 Shaaban, 1442

آج عمران خان کاوزیراعظم رہنے کاجواز ختم ہوگیا، مریم نواز

SAMAA | - Posted: Mar 3, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Mar 3, 2021 | Last Updated: 1 month ago

فوٹو: ٹوئٹر

سینٹ انتخابات میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جیت پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی مينڈيٹ عوام کے نمائندوں نے واپس چھين ليا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سینٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کی کامیابی پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے اپنے ہی لوگوں نے دباؤ کے باوجود آٹا، چینی اور ووٹ چوروں کو مسترد کرکے عوام کے مجرم عمران خان کو ووٹ دینے سے انکار کیا۔

مریم نواز نے ٹوئٹ میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا، انھوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس اب وزیراعظم ہاؤس میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔

مریم نواز نے ٹوئٹ میں ’ووٹ چور کرسی چھوڑ‘ کا نعرہ بھی لگایا۔

نائب صدر مسلم لیگ ن نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ 2018کی ووٹ چوری کا بدلہ ڈسکہ کے عوام نے ضمنی الیکشن میں لیا اور چیرمین سینٹ کا الیکشن چھینے جانے کا بدلہ آج عوامی نمائندوں نے لیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube