Monday, April 12, 2021  | 28 Shaaban, 1442

کراچی: نوجوان کی لڑکی پر فائرنگ، اپنی بھی جان لے لی

SAMAA | - Posted: Mar 2, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Mar 2, 2021 | Last Updated: 1 month ago

لڑکی کی حالت تشویشناک

کراچی ميں نوجوان نے لڑکی کو گولی مارکر زخمی کرنے کے بعد خود اپنی بھی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق گارڈن کا رہائشی ملک شاہ زیب ایم اے جناح روڈ پر انٹر سٹی بس سروس کے دفتر کے باہر آیا اور فون کرکے لڑکی کو باہر بلایا جس کے بعد دونوں ایک کار کے پیچھے گئے جہاں لڑکے نے پہلے لڑکی پر گولیاں چلائیں پھر خود کو گولی مار کر اپنی جان لے لی۔

متعلقہ ایس ایچ او نے بتایا کہ لڑکی کو 2 گولياں ٹانگ اورايک پيٹ ميں لگی جسے پولیس نے اطلاع ملتے ہی  فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ کر اسپتال منتقل کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جائے وقوعہ سے پستول بھی ملا ہے۔

شاہ زيب صدرميں بس اڈے پرملازمت کرتا اور اس کا آبائی تعلق چکوال سے تھا جبکہ زخمی لڑکی بھی جس کا تعلق بہاولپورسے ہے انٹرسٹی بس سروس کی ہوسٹس ہے۔

پوليس کے مطابق ايک ماہ قبل شاہ زيب کی شادی والدين کی مرضي سےہوئی تھی۔ لڑکی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube