حکمراں جماعت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،حمزہ شہباز

SAMAA | - Posted: Mar 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: ٹوئٹر

ليگی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حکومت نےعوام سے کيے گئے وعدے پورے نہيں کيےجس کی وجہ سےحکمران آج بوکھلاہٹ کا شکار ہيں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ مہنگائی نےعوام کی کمر توڑ دی ہے اور سب کو مل کرعوامی مسائل کا حل تلاش کرنا ہوگا۔

حمزہ شہبازکا سینیٹ انتخابات سےمتعلق کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ جتنی سیٹیں درکار ہیں، اتنی ملیں۔ ہر صوبے سے پی ٹی آئی اراکین کوتحفظات ہیں اور ہر صوبے سے آوازیں آرہی ہیں کہ پی ٹی آئی نے ٹکٹیں صحیح نہیں بانٹیں۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا یہ بھی کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس 6سال سے سرد خانے میں پڑا ہے۔ سپریم کورٹ میں ریفرنس حکومت کی بوکھلاہٹ تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube