Thursday, June 17, 2021  | 6 ZUL-QAADAH, 1442

بیلٹ بکسوں پر بیٹھ جائیں تب بھی ووٹ آپ کیخلاف پڑیگا،مریم

SAMAA | - Posted: Mar 2, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 2, 2021 | Last Updated: 4 months ago

نامعلوم کالز آنے پر پارٹی کو آگاہ کریں،اراکین کو ہدایت

اپنے ٹویٹر پیغام ميں مريم نواز نے حکومت پر تنقيد کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ الیکشن کی پرچی پر بارکوڈ لگوائیں یا خود بکسے پر بیٹھ جائیں اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا کیوں کہ آپ کے خلاف ووٹ دینے کی تیاری کرنے والے اراکین عوام کےغصے سے خوف زدہ ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کتنا قابل ترس ہے وہ شخص جو اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر بھی بےاختیار اور بے بس ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی لوگوں پر 3 سال دروازے بند رکھنے والے کو اب اپنے اراکین کی منتیں کرنی پڑ رہی ہیں۔

انہوں نے لیگی ارکان کو ہدايت کی ہے کہ کسی کو نامعلوم نمبر سے کال آئے تو پارٹی قيادت کو آگاہ کرے اور کال کرنے والے کو شرم بھی دلائيں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube