کروناوائرس:پاکستان میں مجموعی اموات کی تعداد12ہزار938 ہوگئی

SAMAA | - Posted: Mar 2, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 2, 2021 | Last Updated: 3 months ago

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنےبتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 42 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئے جبکہ اس دوران 1 ہزار 163 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

منگل کواین سی او سی نےبتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 28، خیبرپختونخوامیں 6 اموات ہوئیں۔سندھ میں 3 اورآزاد کشمیر میں 5 اموات ہوئیں۔ پاکستان میں کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 12 ہزار 938 ہوگئی ہے جبکہ اس دوران 31 ہزار 948 ٹیسٹ کئے گئے۔

این سی او سی کےمطابق ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار 184 ہے۔کرونا سے صحت یاب ہونےوالوں کی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار 406 ہے۔ملک بھرمیں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 82 ہزار 528 ہوگئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube