خاتون اؤل بشریٰ بی بی کا داتا دربار کا دورہ

SAMAA | - Posted: Mar 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago

لاہور: داتا دربار میں قائم پناہ گاہ کا دورہ

وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اؤل بشریٰ بی بی نے یکم مارچ بروز پیر داتا دربار میں بنائی گئی پناہ گاہ کا دورہ کيا اور وہاں انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے پناہ گاہ ميں مقيم افراد سے سہولتوں کے بارے ميں دريافت کيا اور اُن کے مسائل پوچھے۔ خاتون اول نے کھانے کے ميعار کو بھی جانچا۔

پناہ گاہ انتظاميہ کے مطابق خاتون اؤل نے مسافر خاتون کے پولیو کے مرض میں مبتلا بچے کےعلاج کی بھی یقین دہانی کروائی، جب کہ ايک خاتون نے اپنے بچے کی تلاش کيلئے بشریٰ بی بی سے اپیل کی۔

خاتون اول کی سہیلی فرح خان بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ دورے کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کيے گئے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube