آج کی اہم خبر:وزیراعظم نےپارلیمنٹ ہاؤس میں مورچہ سنبھال لیا

SAMAA | - Posted: Mar 2, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 2, 2021 | Last Updated: 3 months ago

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا احوال آپ کیلئے دیا گیا ہے۔

سينيٹ اليکشن کيلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہيں۔ آج سے سندھ اسمبلی اور دیگر کا انتظامی کنٹرول الیکشن کمیشن کے پاس ہوگا۔3 مارچ کو سندھ اسمبلی کے سی سی ٹی وی کیمروں کو بند رکھنے کا فیصلہ کيا گيا ہے۔

سینیٹ الیکشن کے لیے ملاقاتوں اور جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری۔ وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں مورچہ سنبھالیا۔ آج بھی اہم ملاقاتوں اور اجلاس ہوں گے۔

حفیظ شیخ بمقابلہ یوسف رضا گیلانی۔ ایم کیوایم، جی ڈی اے اور مسلم لیگ ق کا حفیظ شیخ کی حمیات کا اعلان۔ گیلانی کی بھی اہم رہنماؤں اور آزاد ارکان سے ملاقاتیں جاری۔ کس کی جیت کا امکان زیادہ ہے؟۔

پيپلز پارٹی نے اپوزيشن اتحاد کے اراکين کو آج دعوت پر مدعوکر رکھا ہے۔ اس موقع پر سابق صدر آصف زرداری کی موجودگی کا امکان ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج بلالیا گیا ہے۔ اجلاس میں سینیٹ الیکشن سے متعلق لائحہ عمل بنایا جائے گا۔ اجلاس میں مریم نواز اور حمزہ شہباز کی بھی شرکت کا امکان ،یوسف رضا گیلانی کو کامیاب بنانے کے حکمت عملی طے ہوگی۔

اسلام آباد يونائيٹڈ کے ليگ اسپنر فواد احمد کا کرونا ٹيسٹ مثبت آگيا۔ ديگر تمام کھلاڑی محفوظ۔ پی ايس ايل ميں اسلام آباد يونائيٹڈ اور کوئٹہ گليڈی ايٹرز کا ٹاکرا ملتوی۔ ميچ آج کھيلا جائے گا۔

پاک فوج کی يوم پاکستان بھرپور انداز ميں منانے کی تيارياں۔ آئی ايس پی آر نے نيا پرومو جاری کر ديا۔ چوتھےعالمی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلوں کا بھی آغاز۔ پاک آرمی کی 8 ٹيموں کے علاوہ،8ممالک کی ٹيميں شريک

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube