Thursday, June 17, 2021  | 6 ZUL-QAADAH, 1442

حکومت جتنی مٹھائياں بانٹے،سپريم کورٹ نےحکومتی آرڈیننس مستردکرديا،کھوسہ

SAMAA | - Posted: Mar 1, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 1, 2021 | Last Updated: 4 months ago

آرٹيکل 226 کےتحت اليکشن نہيں ہورہا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما لطيف کھوسہ نے کہا ہے کہ حکومت والے جتنی مرضی مٹھائياں بانٹيں،سپريم کورٹ نےحکومتی آرڈیننس مسترد کرديا ہے۔

پیر کو سپریم کورٹ کےباہرمیڈیا سےبات کرتےہوئےلطیف کھوسہ نے کہا کہ عدالت نے کہہ ديا ہے کہ اليکشن آرٹيکل 226 کےتحت ہی ہورہےہيں۔سپريم کورٹ نےحکومتی آرڈيننس کوکالعدم قراردےديا ہے۔ حکومت کی خواہش تھی کہ عدالت کہےکہ آرٹيکل 226 کےتحت اليکشن نہيں ہورہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگرترمیم قبول ہوئی توآرڈیننس میں ترمیم ہوگی۔آرٹیکل 189 اے کے تحت سب وضع ہے اور یہ کوئی قانون کا اطلاق نہیں ہے بلکہ یہ سپریم کورٹ کا مشورہ ہے۔حکومت نے مشورہ مانگا تھا اورسپریم کورٹ نے حکومتی خواہش مسترد کردی ہے۔

انھوں نےمزید کہا کہ حکومت کے پاس وکیل ہیں جو وزرات چھوڑ کر حکومت کا مقدمہ لڑتے ہیں۔ہردفعہ الیکشن پر انگلیاں اٹھتی ہیں۔سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ہمیشہ کے لیے رائے شماری خفیہ نہیں رہ سکتی لیکن اس کا طریقہ کار الیکشن کمیشن بنائے گی اوریہ اختیار سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو دے دیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube