سابق صدر پرویز مشرف کی نئی تصویر جاری

SAMAA | - Posted: Mar 1, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 1, 2021 | Last Updated: 2 months ago

بشکریہ اے پی ایم ایل

سابق صدر اور آرمی چیف پرویز مشرف کی نئی تصویر جاری کی گئی ہے۔

تصویر اے پی ایم ایل کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری کی گئی ہے۔ جسے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی ری ٹوئٹ کیا ہے۔

تصویر میں سابق صدر ویل چیئر پر موجود ہیں اور مسکرا رہے ہیں، تاہم تصویر میں وہ کافی کمزور نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف علاج کیلئے دبئی میں رہائش پذیر ہیں۔ سابق صدر 1943 میں بھارت کے شہر دہلی میں پیدا ہوئے۔ 1947 کی تقسیمِ ہند کے بعد ان کے والدین ہجرت کرکے پاکستان آ گئے۔ سال 1961 میں انہوں نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں داخلہ لیا۔

بیرسٹر سلمان صفدر کا عدالت کے سامنے اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف اس وقت شدید علیل ہیں اور وہ خصوصی عدالت کی جانب سے دیے گئے آپشن کے باوجود ذہنی طور بھی اس قابل نہیں ہیں کہ وہ اپنا سکائپ پر بیان ریکارڈ کرا سکیں۔

سابق صدر پرویز مشرف کا پاکستان آنے کا اعلان

فوج میں ایک لمبی ملازمت کے بعد وہ سال 1998 میں اس وقت کے وزیرِ اعظم نواز شریف کے چیف آف اسٹاف مقرر ہوئے۔

سابق صدر سال 1999 میں اقتدار میں آئے۔ صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد ان پر متعدد بار دہشت گرد حملے بھی کیے گئے۔ سال 2007 میں  سابق صدر نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کی، جب کہ اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو معزول کرنے کی وجہ سے ملک بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔

 لندن اور دبئی میں قیام کے دوران انہوں نے کئی لیکچرز بھی دیئے۔

WhatsApp FaceBook

2 Comments

  1. Syed Liaquat.KHI  March 1, 2021 10:03 pm/ Reply

    مشرف اپنے وقت کے بہت طاقتور صدر تھے۔ انہوں نے پاکستان کو باوقار بنایا اور دنیا میں عزت کروائی سیاسی لیڈروں نے ملکر انکو اقتدار سے برطرف کروایا تاکہ انکے غلیظ کھیل چلتے رہین۔زرداری اور نواز اس ملک کے سب سے بڑے
    کرپٹ لیڈرثابت ھوئے ھین۔میں دل کی گہرائیوں سےمشرف کی صحت کے لیئے دعاگو ھون۔
    پاکستان۔ زندہ باد۔

  2. سید لیا قت۔ کراچی  March 1, 2021 10:05 pm/ Reply

    مشرف اپنے وقت کے بہت طاقتور صدر تھے۔ انہوں نے پاکستان کو باوقار بنایا اور دنیا میں عزت کروائی سیاسی لیڈروں نے ملکر انکو اقتدار سے برطرف کروایا تاکہ انکے غلیظ کھیل چلتے رہین۔زرداری اور نواز اس ملک کے سب سے بڑے
    کرپٹ لیڈرثابت ھوئے ھین۔میں دل کی گہرائیوں سےمشرف کی صحت کے لیئے دعاگو ھون۔
    پاکستان۔ زندہ باد۔

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube