Tuesday, August 3, 2021  | 23 Zilhaj, 1442

پاکستان میں ہندو برادری آج ہولی منا رہی ہے

SAMAA | - Posted: Mar 28, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 28, 2021 | Last Updated: 4 months ago

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری رنگوں کا تہوار یعنی ہولی اپنے روایتی انداز میں آج منا رہی ہے۔ موسم بہار کی آمد پر اس تہوار سے ہر طرف رنگوں کی بہار بکھر جاتی ہے۔

رواں برس ہندو قمری کیلنڈر کے مطابق ہولی کا تہوار 28 مارچ کو منایا جا رہا ہے۔ ہندو برادری کا کہنا ہے کہ ہولی کا تہوار روشنی کی اندھیرے اور اچھائی کی بدی پر فتح کی یاد دلاتا ہے۔

ہندو برادری کی جانب سے شری پنچ مکھی ہنومان مندر سولجر بازار کراچی میں ہولی کی رنگا رنگ تقریب میں ہولی منائی گئی۔

اس سلسلے میں کراچی سمیت سندھ بھر میں خصوصی طور پر کرونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ ملک کے دیگر حصوں میں بھی ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے روایتی انداز میں ہولی کو منایا۔

ہولی کیا ہے اور کیا ہوتا ہے ؟

ہولی کے تہوار پر ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے مرد ، خواتین ، نوجوان ، بچے اور بوڑھے سبھی لوگ ایک جگہ جمع ہوتے ہیں۔ لوگ اپنے دوست احباب کو بھی جمع کرتے ہیں اور خوشی کے اس موقع پر ایک دوسرے پر رنگ پھینکتے ہیں۔ ہولی کے تہوار پر خصوصی پکوان اور مٹھائیاں کا اہتمام بھی ہوتا ہے۔

ہندو روایات کے مطابق ہندو بھگوان کرشن کی جائے پیدائش ماتھرا میں ہولی 16 دن تک جاری رہتی ہے۔ میلے کا آغاز پوجا کے ساتھ کیا جاتا ہے، جس کے بعد زائرین بھگوان کرشن اور ان کی محبوبہ رادھا کی شان میں گیت گاتے ہیں۔

ہولی کے لیے استعمال کیا جانے والے رنگدار پاؤڈر کو مختلف مصالحہ جات مثلا ہلدی اور زعفران وغیرہ کے پھولوں اور کلیوں سے تیار کیا جاتا ہے۔ کچھ رنگ تو کچے ہوتے لیکن ہولی پر پھینکے جانے والے کچھ رنگوں پکے بھی ہوتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube