جہلم کو سیاحتی مقام بنانے کیلئے تیاریاں شروع

SAMAA | - Posted: Feb 28, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Feb 28, 2021 | Last Updated: 1 month ago

جہلم کے باغاں والا گاؤں کو ماڈل ویلیج بنایا جائے گا

وزیراعظم عمران خان کی نندنہ فورٹ آمد پر جہلم کی سیاحت سے متعلق خصوصی اعلان کیا گیا۔ وزیراعظم نے تاریخی البیرونی مقام پر ہیریٹیج ٹریل کا افتتاح کیا۔ سال 2030 کے تحت سیاحتی مقامات کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔ علاقے میں ٹلہ جوگیاں اور سالٹ رینج نیشنل پارکس کا آغاز بھی کیا جائے گا۔ ہیری ٹیج ٹریل کاحصہ بننے کے بعد سیاح تمام مقامات کو ایک ساتھ دیکھ سکیں گے۔ یہاں نوجوانوں کو روزگار دینے کیلئے سیاحتی علاقوں کوترقی دی جائے گی۔ جہلم کے باغاں والا گاؤں کو ماڈل ویلیج بنایا جائے گا۔ نندنہ فورٹ جہاں 11ہویں صدی میں معروف دانشور ابوریحان البیرونی نے قیام کے دوران زمین کا محیط معلوم کیا۔ بعد میں البیرونی نے اس علاقے کے بارے میں ایک مشہور کتاب لکھی اور نندانہ کو بڑا علمی مرکز قرار دیا۔ یہاں، 6 پروٹیکیٹڈ ایریاز میں خیری مورت نیشنل پارک، چھنجی نیشنل پارک کے علاوہ نمل ویٹ لینڈ، چشمہ ویٹ لینڈ نیچرریزروز بھی شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube