Thursday, August 5, 2021  | 25 Zilhaj, 1442

ڈسکہ الیکشن، افسران کے کال ریکارڈ میں سنسنی خیز انکشافات

SAMAA | - Posted: Feb 27, 2021 | Last Updated: 5 months ago
Posted: Feb 27, 2021 | Last Updated: 5 months ago

چیف سیکریٹری کی بات چیت بھی شامل

ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن اور انتظامی افسران کے درمیان ہونے والے تمام رابطوں کا ریکارڈ اکٹھا کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کے روز سیاسی جماعت کے پچاس کارکنوں کو گرفتار کیا گیا جس کی شکایت الیکشن کمیشن کو ملی تو چیف الیکشن کمشنر نے کمشنر گوجرانوالہ سے رابطہ کرکے کہا کہ اگر 30 منٹ میں کارکنوں کو نہ چھوڑا گیا تو پروڈکشن آرڈر جاری کردوں گا جس پر کارکنوں کو رہا کیا گیا۔

رات آراو کی جانب سے شکایت پر چیف سیکرٹری سے چیف الیکشن کمشنر نے رابطہ کیا تو چیف سیکرٹری نے کہا کہ ابھی کمشنر کو اٹھا کر کاروائی کا کہتاہوں لیکن بعد میں فون کالز موصول نہ ہوئیں۔

ڈی پی او سیالکوٹ نے تین مرتبہ الیکشن کمیشن سے کہا کہ وہ ابھی فورس بھیجتے ہیں لیکن عملدرآمد نہ ہوا جبکہ رات کے وقت کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے نمبرز پر کالز وصول نہ ہوئیں۔

الیکشن کمیشن نے ای میلز پر موصول ہونے والے شکایات اور پولنگ عملے کو ملنے والی دھمکیوں کو بھی ریکارڈ کا حصہ بنایا ہے جبکہ آئی جی پنجاب کی جانب سے ٹرانسفر کیے گئے ڈی ایس پی کی دوبارہ تعیناتی کا معاملہ بھی شامل ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube