اسکولز پینےکے صاف پانی سے بھی محروم
خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کو حکومت کرتے ہوئے آٹھ سال مکمل ہوگئے۔ کےپی میں ایمرجنسی کا نعرہ لگانے والی حکمراں جماعت پی ٹی آئی اسکولوں میں پینےکا صاف پانی بھی فراہم نہ کرسکی۔
خیبر پختونخوا کے دوسرے بڑے شہر میں بچے دری پر بیٹھنے پر مجبور ہیں، ایک کلاس میں دوکلاسوں کو پڑھایا جاتا ہے جبکہ کلاسز میں کرسیاں ناپید ہیں۔
اسکول کے اطرف گندگی کے ڈھیر ہیں اور ایجوکیشن سسٹم بد سے بدتر صورتحال کا منظر پیش کررہا ہے۔ حکمراں جماعت کی تعلیمی ایمرجنسی نے تعلیم کو ہی ایمرجنسی میں پہنچاديا۔ رپورٹ دیکھیے۔