Thursday, June 17, 2021  | 6 ZUL-QAADAH, 1442

ویڈیو: بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا اہم بیان منظر عام پر آگیا

SAMAA | - Posted: Feb 27, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 27, 2021 | Last Updated: 4 months ago

پاک فوج انتہائی پروفيشنل آرمی ہے

دو سال قبل پاک فضائیہ کے آپریشن میں گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کيساتھ کيا ہو رہا ہے،وہ نہ آپ کو پتا ہے نہ مجھے۔ لڑائی تب ہوتی ہے جب امن نہیں ہوتا۔ مجھے یہ نہیں پتا کہ کیا کرنا چاہیئے امن لانے کیلئے۔ مجھے صرف یہ پتا ہے کہ امن ہونا چاہیئے۔

پاک فضائیہ کے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 2 سال مکمل ہونے پر بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا نیا ویڈیو پیغام بھی منطر عام پر آگیا ہے۔ اپنے بیان میں ابھی نندن نے پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج انتہائی پروفيشنل آرمی ہے۔ میں پاک فوج سے متاثر ہوا ہوں۔ پاک فوج کے جوانوں نے مجھے ريسکيو کيا۔ پاکستان آرمی کے 2 لوگ آئے، ايک کپتان تھا۔

انہوں نے کہا کہ اُوپر سے نیچے آتے ہوئے پیرا شوٹ میں دونوں ملک دیکھے۔ اُوپر سے مجھے دونوں ملک میں کچھ فرق پتا نہیں چلا۔ گرا تھا تو پتا نہیں تھا کہ میں پاکستان میں ہوں یا بھارت میں۔ جب پتا چلا ميں اپنے ملک بھارت ميں نہيں ہوں تو ميں بھاگا۔ وہاں کچھ لوگ تھے جن کا جوش بہت اونچا تھا۔

ابھی نندن کا کشمیر پر بیان

بھارتی پائلٹ نے ویڈیو بیان میں مقبوضہ کشمیر پر بھی بات کی۔ ابھی نندن نے کہا کہ کشمیریوں کيساتھ کيا ہو رہا ہے،وہ نہ آپ کو پتا ہے نہ مجھے۔ مجھے صرف یہ پتا ہے کہ امن ہونا چاہیئے۔ لڑائی تب ہوتی ہے جب امن نہیں ہوتا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube